پنڈدادنخاناہم خبریں

ناقص سیفٹی انتظامات کی وجہ سے پنڈدادنخان کا مزدور چند لمحوں میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گیا

پنڈدادنخان: ناقص سیفٹی انتظامات غریب محنت کش دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گیا، جپسم فیکٹریوں میں مزدورں کا استحصال جاری، متعلقہ محکمے مبینہ طور پر منتھلی لے کر خاموش، متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود رشوت نے محکمہ کی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، چند ٹکوں کی خاطر انسانی زندگی کی کوئی قیمت نہیں، اعلی حکام نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں مہنگائی سے پسے ہوئے غیر رجسٹرڈ مزدور بے یارو مدد گار زندگی کو خطرے میں ڈال کر بچوں کی روٹی کے اپنی جان بھی خطرے میں ڈال لیتے ہیں اور متعلقہ محکمے مکمل خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں، ناقص سیفٹی انتظامات کئے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، ڈھوک گولہ روڈ پر حادثہ کے باعث غلام محی الدین نامی مزدورد دنوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا جیسے شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ جپسم فیکٹریوں میں لیبر لا کے مطابق کام کی اجازت دی جائے اور غیر رجسٹرڈ مزدورں کی ای او بی آئی ر جسٹریشن یقینی بنایا جائے، کم عمر بچوں کو کام سے روکا جاے مزدورں کے تحفظ کیلئے سیفٹی انتظامات مکمل کیےجاہیں تاکہ حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جائے سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button