سوہاوہ

سوہاوہ کے علاقہ پدری میں انرجی کنزرویشن چولہے کی تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: ضلعی انتظامیہ،وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سوہاوہ کے علاقہ پدری میں مقامی لوگوں میں انرجی کنزرویشن چولہے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور جوائنٹ سیکرٹری برائے وزارت موسمیاتی تبدیلی سلیمان وڑائچ تھے۔ تقریب میں  150 افراد میں انرجی کنزرویشن چولہے تقسیم کئے گئے۔

انرجی کنزرویشن چولہے تقسیم کرنے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا، لکڑی جلانے میں کمی اور اس کے علاوہ لکڑی کا مؤثر طریقے سے استعمال ہے۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر چکوال امتیاز صدیقی اور سسٹینیبل فاریسٹ پرونشل کوآرڈینیٹر رانا فاروق نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button