جہلم

جہلم میں نادرا دفتر کے باہر کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی، کورونا تیزی سے پھیلنے کا خدشہ

جہلم: نادرا دفتر جہلم کے باہر کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی، سماجی رابطے اور ماسک کے استعمال کو بری طرح نظر انداز کرنا معمول، ڈی سی جہلم خصوصی وزٹ کرکے نوٹس لیں ،انچارج نادرا دفتر نے سیکورٹی گارڈ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر خود دفتر میں بیٹھ کر بری الزمہ ،نادرا دفتر میں کورونا تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی ایس او پیز حکومتی احکامات کو مکمل نظر انداز کرتے ہوے نادرا آفس جہلم ایس او پیز کی دھجیاں اڑارہا ہے نادہ آفس جہلم کے باہر حکومت کی طرف سے عوام میں مناسب فاصلہ کی پابندی کے باوجود نادرا آفس میں کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا۔
ایک شہر ی کا کہناتھاکہ ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر نے پنڈ دادنخان میں ایک بینک اور جہلم میں بیکرز پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر کے اچھی مثال قائم کی تھی لیکن نادرا آفس جہلم جہاں پر ہر طبقہ کے لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے وہاں پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے لیکن نادرا آفس کے انچارج اپنے دفتر میں نظارہ ہی کرتے رہیتے ہیں کوئی خاص ایکشن نہیں لیتے بلکہ سارا کام سیکورٹی گارڈ کے ذمہ دے رکھا ہے۔
ایک شہری کا کہناتھاکہ نادرا دفتر سمیت جتنے بھی سرکاری دفاتر جو کورونا ایس ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں، ڈی سی جہلم ان کے خلاف ایکشن لیں تاکہ جہلم میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button