دینہ

ساری دولت ایک طرف والدین ایک طرف، وقت ضائع کئے بغیر اپنے والدین کی خدمت کریں۔ راجہ نصیر احمد

دینہ: اللہ تعالی نے ہمیں بطور انسان زندگی عطاء کی ہے اسلام اور دین کے مطابق زند گی گزاریں اگر کوئی سب سے بڑا ولی ہے تو وہ آپ کے والدین ہیں ان کے ہو تے ہو ئے کسی پیر مرید کی ضرورت نہیں ولی آپ کے گھر میں مو جود ہیں ان سے دعائیں لیں ، اپنے رویے اور سوچ کو تبدیل کریں، مثبت سوچ رکھیں منفی سوچ سے دور رہیں برے لوگوں سے کبھی دوستی نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار پروبیشن آفیسر جہلم راجہ نصیر احمد نے ڈسٹرکٹ جہلم میں زیر نگرانی پروبیشنرز کی بحالی کے لیے ڈسٹرکٹ کو نسل ہال جہلم میں سیمینار کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، سیمینار میں پروبیشنرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں عمران گوندل نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم، راجہ ثقلین عباس ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم، قاری عبدالباسط خطیب جامع مسجد ڈسٹرکٹ کورٹس جہلم سمیت کثیر تعداد نے شر کت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو بیشن آفیسر جہلم راجہ نصیر احمد نے کہا کہ آپ وقت ضائع کئے بغیر اپنے والدین کی خدمت کریں اور آئندہ جو زندگی ہے اس پر ہم نہ پچھتا ئیں ، اپنے والدین ہی سب کچھ ہیں ، ساری دو لت ایک طرف والدین ایک طرف جو چیز انہیں دکھ دیتی ہے اس سے دور رہیں اور اللہ تعالی کی طرف سے دی گئی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں ، اسلام اور دین کے مطابق زند گی گزاریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button