جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا کا ایک مثبت کیس رپورٹ، فعال کیسز کی تعداد 9 ہو گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.64 ہے۔

اس وقت جہلم میں 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 133446 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2747 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2662 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 76 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 72070 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1264 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.77 ہے۔

جہلم میں اب تک 73 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں، اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 782987 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 24 مثبت کیس رپورٹ ہوئے، اس وقت ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ڈینگی کے 2 منفی, اور 1 مثبت مریض داخل ہے، اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button