جہلم

پیراغائب میں بیوہ عورت کو قتل کی دھمکیاں دینے والے بااثر شخص کے خلاف درخواست دائر

جہلم: پیرا غائب کے علاقہ میں بیوہ عورت کو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر با اثر شخص کے خلاف تھانہ سول لائن میں درخواست دائر،مذکورہ شخص خالد محمود مجھے اور میرے بچوں کو کسی بھی وقت نقصان پہنچا سکتا ہے ،درخواست گزارخیر انساء

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ محلا پیرا غائب میں خالد محمود ولد محمد شریف دوکاندار کی جانب سے بیوہ عورت خیر النساء کو مبینہ طور پر قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر بیوہ خیر انساء کی جانب سے تھانہ سول لائن میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں بیوہ عورت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہماری گلی میں دوکاندار جو کے ایک با اثر شخص ہے ۔آئے روز مجھے اور میرے بچوں کو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو بنیاد بنا کر کبھی ہمارے گھر کی نالی کا پانی بند کر دیتا ہے ،اب اس خالد محمود دوکاندار نے 2 فٹ اونچا گٹر بنا کر ہمارے گھر کی جانب کے راستے ،میں رکاوٹ کھڑی کر دی۔

بیوہ خیر النساء کی جانب سے ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ یہ قانون شکن شخص ہے اس کے خلاف فوری کاروائی کر کے مجھے انصاف دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button