معروف ادبی شخصیت، پنجابی شاعر زوار اسد عباس راز اربعین کربلا میں کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

0

جہلم: معروف ادبی شخصیت، پنجابی شاعر زوار اسد عباس راز اربعین کربلا میں کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اُنہوں نے چہلم امام حسین ؑ کربلا میں کی جبکہ ایران و عراق کے تمام مقدس مقامات پر بھی عقیدت و احترام کے ساتھ حاضری دی۔

وہاں پر اُنہوں نے اپنے لکھے ہوئے سوز و سلام بھی پڑھے، ایمز ایڈ کونسل آفس آمد پر اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مالائیں پہنائیں۔ مقدس مقامات کی زیارت سے مشرف ہونے پر اُن کے اعزاز میں عصرانہ دِیا گیا۔

بعد ازاں اُن سے مقاماتِ مقدسہ بارے سیر حاصل گفتگو کی گئی، یاد رہے کہ زوار اسد عباس راز نوجوان صحافی چیف ایگزیکٹو ایمز ایڈ کونسل ضیغم عباس کے بڑے بھائی ہیں، ذاکر منتظر عباس جعفری آف شیخو چک اور ملک آصف بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.