جہلم

پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

جہلم: پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی ، دوران ناکہ گاڑی سے منشیات برآمد ، ملزمان گرفتار، سماجی حلقوں کا پٹرولنگ پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس محمد افضال کوثر اور ڈی ایس پی محمد افتخار احمد کی خصوصی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پولیس چک مہیوں طیب رضا نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات اے ایس آئی وسیم انتصار کے ہمراہ لہڑی موڑ پر ناکہ لگا کر مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جس میں سے کرولا XLI گاڑی نمبر LEX-8666 کو نفری کے ہمراہ روکا تو گاڑی میں موجود بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی گئی جبکہ گاڑی میں موجود ملزم کی شناخت شفقت محبوب ولد محمد محفوظ سے ہوئی۔

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی پر شہریوں نے پٹرولنگ پولیس کو خراج تحسین پیش کیااور افسران سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پٹرولنگ پولیس کے افسران کو تعریفی اسناد و نقد انعامات سے نوازا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button