جہلم

سرکاری اداروں سمیت ضلع کچہری میں پیشہ وربھکاریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ، سائلین پریشان

جہلم: سرکاری اداروں سمیت ضلع کچہری میں پیشہ وربھکاریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ، سائلین پریشان، مختلف دفتروں سے نکلتے ہی پیشہ ور خواتین سائلین کو گھیرلیتی ہیں، سائلین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری، جنرل بس اسٹینڈ، سول ہسپتال، پاسپورٹ دفتر، شناختی کارڈ دفتر، جی پی او سمیت دیگر سرکاری اداروں میں مرد و خواتین پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور جب کوئی بھی سائل کسی سرکاری دفتر میں کام کا ج کے سلسلہ میں پہنچے تو بھکاریوں کے جتھے سائلین کو اپنے نرغے میں لے لیتے ہیں اور اس وقت تک سائلین کا پیچھا نہیں چھوڑتے جب تک بھکاریوں کی مرضی کی رقم ادا نہ کی جائے۔

سرکاری اداروں میں آنے والے سائلین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے چوک چوراہوں سمیت سرکاری اداروں میں بھیک کی غرض سے آنے والے بھکاریوں کے خاتمے کے لئے آپریشن کلین اپ کیا جائے تاکہ سرکاری اداروں میں جانے والے سائلین باعزت طریقے سے اپنے کام کاج کروا سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button