جہلم

سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی پرپابندی پر عملدرآمد کرنے کے تحریری احکامات جاری

جہلم: ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی پرپابندی کے قانون پر عملدرآمد کرنے کے تحریری احکامات جاری ، حکومت پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔

ہدایات کے مطابق سرکاری دفاتر میں سیگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کلاس روم میں بیٹھ کر سگریٹ پینے سے گریز نہیں کرتے جس کی وجہ سے بچوں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ، اسی طرح سرکاری اداروں میں بھی سر عام سگریٹ نوشی معمول بن چکی ہے۔

حکومت پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اچانک چھاپے ماریں اور سگریٹ نوشی کرنیوالے اہلکاروں و افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ، اس کا مقصد سگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button