پنڈدادنخان سے غریب وال جانے والی جہلم روڈ ہائی وے اورانتظامیہ کی غفلت کے باعث تباہی کا شکار

0

پنڈدادنخان: وزیر اطلاعات کے حلقہ لِلہ ،پنڈدادنخان سے غریب وال جانے والی جہلم روڈ محکمہ ہائی وے اور مقامی انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کے باعث تباہی کا شکار ہوچکی ہے، آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ،وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان سے غریب وال جانے والی سڑک جو کہ تقریبا بارہ چھوٹے بڑے گاؤ ں کو ملاتی ہے محکمہ ہائی وے اور مقامی انتظامیہ کی لاپراہی اور بے حسی کے باعث تباہی کا شکار ہو چکی ہے سڑک کی تباہی کے باعث حادثات اور جرائم میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈھڈی پھپھرہ میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے گلیوں میں پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے تلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اسی طرح لِلہ انٹر چینج سے لے کر پنڈدادنخان روڈ نکاسی آب کے لیے بنائی گئی پلیا ں بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں جن کی تعمیر تو کی جارہی ہے لیکن میٹرل اور کوالٹی کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نظر نہیں آتا اور کام بھی سست روی سے کیا جا رہا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے استدعا کی ہے کہ نوٹس لے کر لِلہ روڈ پر پلیوں کی تعمیر اور پنڈدادنخان جہلم روڈ کی مرمت کروائی جائی اور تحصیل پنڈدادنخان میں نکاسی آب کے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ تحصیل پنڈدادنخان کے عوام ذہنی اذیت سے نکل سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.