پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ میں چوروں کا راج، چور ایک اور گھر کا صفایا کر گئے

پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ میں چوروں کا راج، چور ایک اور گھر کا صفایا کر گئے، علاقہ جالپ میں چوری کی وارداتیں لوگوں میں خوف وہراس، گاؤں کے گاؤں لیٹ گئے، پولیس چور پکڑنے میں ناکام، خصوصی آپریشن کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ جالپ میں چوروں کا راج ہے، فیکٹری موڑ پر گزشتہ رات اسحاق خان کے گھر سے چوروں نے دو لاکھ روپے اور زیورات چوری کر کے فرار ہوگئے۔

علاقہ جالپ میں ایک ماہ سے چوری کی وارداتوں کا تسلسل جاری ہے اور گاؤں کے گاؤں چوری کی وارداتوں سے متاثرہ ہو چکے ہیں جبکہ پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہے، لوگ خوف کے مارے راتوں کو جاگنے پر مجبور ہیں۔

سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان، ارشاد رورال ویلفیئر سوسائٹی پننوال نے آئی جی پنجاب سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ جالپ میں خصوصی آپریشن کیا جائے اور عوام کو اس کرب سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button