جہلم

موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہونے کو ایک ماہ رہ گیا، بلدیاتی نمائندوں کی دوڑ لگ گئی

جہلم: موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت آئندہ ماہ 31دسمبر کو پوری ہوجائیگی اور الیکشن کمیشن 120کے اندر انتخابات کروانے کا پابند ہے ،بلدیاتی انتخابات اپریل 2022ء میں کروانے کیلئے الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

دوسری طرف بلدیاتی نمائندوں نے بھی سیاسی اکھاڑے میں اترنے کے لئے لنگوٹ کس لئے ہیں اور ابھی سے پینافلیکس ڈیزائن کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بلدیاتی نمائندوں نے نمازجنازہ ، شادی بیاہ کی تقریبات، غمی خوشی کے مواقوں میں شامل ہونابھی اپنافرض سمجھ لیا ہے جبکہ بیشتر بلدیاتی امیدار اپنے گلی محلوں کی مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی کے لئے اگلی صفوں میں کھڑے نظرآتے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنز کے عملہ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اپنی تیاریاں مکمل کریں31دسمبر کو بلدیاتی نمائندوں کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد نئے انتخابات کیلئے ووٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا ووٹ اپنے موبائل فون سے 8300 پر میسج کرکے تصدیق کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button