دینہاہم خبریں

دینہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 بیکریاں سیل، درجنوں دوکا نداروں اور راہگیروں کو جرمانے

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں ، 2بیکریاں سیل، درجنوں دوکا نداروں اور راہگیروں کو ہزاروں کے جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین ، چیف آفیسر بلدیہ اُلفت شہزاد نے کرو نا کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دینہ میں گرینڈ آپریشن کیا ، متعدد دوکانداروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہزاروں روپے کے جرمانے کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے بس اسٹینڈ ، بیکرز ، بینکوں ، پٹرول پمپس سمیت بازار وں مین بازار ، ریلوے روڈ ، جی ٹی روڈ اور منگلا روڈ کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے ایس او پپیز کی خلاف ورزی پر شہر کی دو بیکرز کو سیل کر دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے ماسک کی پابندی ہر ایک پر لازم ہے اس کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ کرونا کی وبا ء تیزی سے پھیل رہی ہے شہری غیر ضروری سفر اور شہر آنے سے گریز کریں ، شادی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، شادی ہالز والے اس پر سختی سے عمل درآمد کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button