پنڈدادنخان، للِہ اور کھیوڑہ پولیس کا ایکشن، اشتہاری سمیت متعدد ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

0

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم سید حماد عابد اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان افتخار احمد کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ پنڈدادنخان میں تعینات SIمحمد اشرف لِلہ نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ FIR نمبر 87/18 مقدمہ زیر دفعہ 302/109/201/148/149 کا اشتہاری ملزم محمد سرفراز سکنہ ملکوال گرفتار کر لیا جبکہ نذیر حوالدار و دیگر اہلکاروں نے مقدمہ نمبر 222 سال 2018 کے اشتہاری ملزم غلام صفدر اور محمد الیاس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

لِلہ پولیس کےASIسرور مہدی اور ASI نصر اقبال نے ایس ایچ اولِلہ محمد اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دوران گشت فیروز خان سکنہ لِلہ بھروانہ سے 140گرام اور محمد عرفان ولد اللہ دتہ سکنہ لِلہ بھروانہ سے 120گرام چرس برآمد کرکے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ کھیوڑہ پولیس کے SIراجہ آصف اور ASI کاشف خان نے بھی متعدد منشیات فروشوں کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر کہ مقدمات درج کر لیے ۔

اس موقع پر ایس ایچ او عبدالغفور بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایات پر پوری تحصیل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کارروا ئیاں جاری ہیں شہریوں کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری اور ڈیوٹی ہے۔اور فرض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ جرائم پیشہ عناصر خواہ کتنے چالاک با اثر کیوں نہ ہوں ان کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.