جہلم

سول ہسپتال جہلم میں اے سی شدید گرمی میں بند، پنکھے بھی ہوا کے دوش پر چلنے پر مجبور، مریض پریشان

جہلم: اندھیر نگری چوپٹ راج، کروڑوں روپے کی تزین و آرائش کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر قسمت کی دیوی مہربان نہ ہو سکی ، لاکھوں ، کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب ہونے والے اے سی شدید گرمی میں بند ، پنکھے بھی ہوا کے دوش پر چلنے پر مجبور،وارڈوں میں داخل مریض ذہنی کرب میں مبتلا ، مریضوں نے سی ای او ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں لاکھوں کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب کئے گئے ایئر کنڈیشن نامعلوم وجوہات کی بناء پر دن اور رات کے اوقات میں بند کر دیئے جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے وارڈوں میں داخل مریض حبس اور گرمی کیوجہ سے تڑپنا شروع کر دیتے ہیں۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کیاہے کہ ہسپتال کی وارڈوں میں نصب ایئر کنڈیشن مریضوں کی بہتری کے لئے نصب کئے گئے ہیں جنہیں چالو کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ سخت گرمی اور حبس کے موسم میں مریضوں کی بہتر نگہداشت ہوسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button