ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقہ گتر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا

ڈومیلی: تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں گتر میں خواجہ عبدالرحیم میموریل واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیاگیا، افتتاح جمیل بٹ اور انکی بیگم نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

تقریب کاآغاز تلاوت قرآن سے کیاگیا۔اس تقریب میں سابق کونسلر حاجی افتخار،ٹھیکیدار عاشق حسین،چیئرمین ظہور کیانی،راجہ یٰسین کیانی،شہزاد خان اور راجہ صادق نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ اہل علاقہ سے بھی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

مہمان خصوصی جمیل بٹ نے خطاب میں کہا کہ اس پلانٹ سے اہل علاقہ کوبہت فائدہ پہنچے گا، تمام لوگ جراثیم سے پاک صاف ستھرے پانی سے مفید ہوں گے۔

یہ واٹرفلٹریشن پلانٹ خواجہ عبدالرحیم کیلئے صدقہ جاریہ ہے، تمام شرکاء نے خواجہ عبدالرحیم کے ایصال ثواب کیلئے دعابھی کی۔ راجہ ندیم کا شکریہ بھی اداکرتے ہیں جنہوں نے جگہ دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button