ڈومیلی

سول ڈیفنس ٹیم کا ڈومیلی کے مختلف علاقوں میں چھاپے، غیرقانونی تیل ایجنسیوں کو سیل کر دیاگیا

ڈومیلی: سول ڈیفنس ٹیم کا ڈومیلی کے مختلف علاقوں میں دورے، غیرقانونی تیل ایجنسیوں کو سیل کردیاگیا جن میں بڑاگواہ، گتر، دانی دہرہ سمیت دیگرعلاقوں میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس ٹیم نے تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تیل فروخت کرنے والی تیل ایجنسیوں پر چھاپے مارے۔گتر، بڑاگواہ، دانی دہرہ، ڈھوک سیال سمیت دیگر علاقوں میں قائم ایجنسیوں کو سیل کردیاگیا۔

ایک ایجنسی کے پاس کوئی این او سی نہیں تھا نہ ہی کوئی آگ بجانے والے آلات موجود تھے اورزادد ریٹ پر پٹرول اور ڈیزل بھی فروخت کررہے تھے۔ اسکے علاوہ بڑاگواہ داتا پٹرولیم پمپ پر بھی وزٹ کیاگیا اور معیار اور ریٹ کو چیک کیاگیا۔

غیرقانونی تیل ایجنسیوں کے خلاف سول ڈیفنس ٹیم کی کارروائیوں پر اہلیان علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button