جہلم

سینئر معلم اور کالا دیو ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر طارق محمود انتقال کر گئے

جہلم: سینئر معلم اور کالا دیو ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر طارق محمود انتقال کر گئے ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، مرحوم انتہائی ہنس مکھ ، دھیمے مزاج کی حامل شخصیت تھے طویل عرصہ جامع سکول میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔
جہلم شہر میں طویل عرصہ تک تعلیمی خدمات سرانجام دینے والے سینئر معلم اور ہیڈ ماسٹر کالا دیو ہائی سکول طارق محمود حرکت قلب بند ہو جانے پر انتقال کر گئے ۔
مرحوم طارق محمود عرصہ دراز تک جامع سکول میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، جبکہ اس کے بعد بطور ڈی او اور آج کل بطور ہیڈ ماسٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آئمہ پٹھانا ں میں ادا کی گئی جس میں محکمہ تعلیم ، وکلاء ، صحافیوں اور اہل علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button