دینہ

دینہ میں تیز رفتار ویگو ڈالہ جیپ کو گھسیٹتے ہوئے موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار ویگو ڈالہ جیپ کو گھسیٹتے ہوئے موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، موٹر سائیکل سوار تین افراد کو کچل ڈالا ، ایک خواتین جاں بحق جبکہ باقی شدید زخمی ، پولیس نے گاڑی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کی سمت سے آنے والا تیز رفتار ویگو ڈالا WA-333 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر کھڑ ی جیپ نمبری RN-135کو ٹکر دے ماری اور جیپ کو گھسیٹتا ہو ا سڑک کے کنارے پولیس سٹی چوکی دینہ کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار نمبری JML-8422کھڑا تھا کہ اُس پر آچڑھا۔

حادثہ کی وجہ سے دو خواتین سمیت تین افراد افتخار احمد ولد عبدالخالق سکنہ ڈھوک پڈھال شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طو ر پر ہسپتال پہنچایا گیا ، جن میں ایک خاتون اختر جان سکنہ ڈھوک پڈھال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس سٹی چوکی دینہ نے ویگو ڈالا کے ڈرائیور عمر گجر سکنہ لنک روڈ دھوبی گھاٹ مغل پورہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا اور تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button