جہلم

اقلیتو ں کا قومی دن، میونسپل کمیٹی جہلم کے مرکزی ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد

جہلم: پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن مناتے ہوئے ضلع جہلم میں میونسپل کمیٹی جہلم کے مرکزی ہال میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

جہلم میں منعقدہ تقریب میں اے ڈی سی جی بلال فیروز، میونسپل کمیٹی کے افسران ، سینٹری انسپکٹرز، سینٹری سپروائزرز، اہلکاران، سول سوسائٹی ممبران، ایڈووکیٹ فرحت ضیاء کمال ،طیب علوی اور ضلع جہلم سے مسیحی برادری سمیت اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے کی، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اقلیتوں کا قومی دن منانے کا مقصد پاکستانی قوم کو اقلیتی برادری کی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں شدید مسائل سے دوچار رہی ہیں۔ اگرچہ صورتحال اب بھی مثالی نہیں ہے لیکن حالات میں بہتری کی کافی کوششیں نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے مسیحی برادری سمیت اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات کو سراہا اور انکو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر مسیحی برادری سمیت اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہمراہ جشن آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا اور اقلیتی شہریوں میں مٹھیاں اور پھولوں کے گلدستے اور شجر کاری مہم کو فروغ دینے کے لئے پودے بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button