جہلم

حکومت کی طرف سے ہیپاٹائٹس کے علاج کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں، میاں مظہر حیات

جہلم: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ہیپاٹائٹس کے علاج کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں ، یہ بات تشویشناک ہے کہ صوبے میں ہر 9واں شخص ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں اسپیشل کلینک کام کررہے ہیں جس سے ضلع بھر کے مریض مستفید ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر چوہدری خالد محمود نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس ڈے کو منانے کا مقصد عوام الناس کو اس خطرناک مرض کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ہیپاٹائٹس سے متاثرہ 95%افرادیہ جانتے ہی نہیں کہ وہ ہیپاٹائٹس بی یا سی سے متاثر ہیں اور یہ قابل علاج مرض ہے جس سے متاثرہ 90سے 95%افراد تین سے چھ ماہ کے علاج کے بعد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

اس موقع پر پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن ، ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جواد بخت، ڈاکٹر ہمایوں چوہدری،ڈاکٹر چوہدری فواد مجید، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر شاہد سہیل سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button