جہلم

جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ملک مطلوب احمد

جہلم: جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ،موٹر وے پولیس دوستانہ ماحول میں کام کر رہی ہے ،موٹر وے پولیس جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کی خدمات کے لئے ہمہ وقت موجود رہتی ہے ،قانون کی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ،جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر10 سے زائد مقامات پر پوائنٹس بنائے گئے ہیں جوکہ حادثات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر نارتھII ایس ایس پی ملک مطلوب احمد نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے دفد سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے 10 سے زائد مقامات پر تحقیقاتی سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاںجدید کیمرے نصب کیئے جارہے ہیں، پٹرولنگ گاڑیاں بھی تحقیقاتی سینٹرز پر رک کر ٹریفک کے خلاف ورزی کرنے والوں کی چیکنگ کیا کریں گی۔

ایس ایس پی ملک مطلوب احمد نے بتایا کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے حادثات میں کمی کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے احسن اقدامات کئے جارہے ہیں ،انہوں نے ڈرائیور زپر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں ،تیز رفتاری باعث ہلاکت ہے اس لئے تیز رفتاری سے مکمل اجتناب کیا جائے ،اگر کوئی بھی کام سچے دل اور خلوص نیت سے کیا جائے تو اللہ کی ذات مدد فرماتی ہے ،موٹر وے افسران دوستانہ ماحول میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کے لئے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، موٹر سائیکل سوار سفر کے دوران ہیلمٹ سمیت سائیڈ میرر (شیشوں) اور اشاروں کا استعمال کریںتاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button