جہلم

ضلعی آفیسر محکمہ بہبودِ آبادی جہلم حسن خالد وڑائچ نے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

جہلم: ضلعی آفیسر محکمہ بہبودِ آبادی جہلم حسن خالد وڑائچ نے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز ضلعی دفتر محکمہ بہبودِ آبادی جہلم میں پودا لگا کر کیا۔

حسن خالد وڑائچ نے میڈیا کو بتایا کہ خصوصی شجر کاری مہم میں ضلع بھر میں محکمہ بہبودِ آبادی کے فلاخی مراکز، فیملی ہیلتھ کلینک، فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ اور سوشل موبلائزر کو شجر کاری مہم کے لیے پودے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ اس شجر کاری مہم کا مقصد عوام الناس میں ملکی ترقی میں جنگلات کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو زائل کرنے میں جنگلات کے کردار بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ڈی او پاپولیشن حسن خالد وڑائچ نے مزید بتایا کہ مون سون شجرکاری کی تقریبات میں جہلم کے تمام سینڑز پر پودے لگائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button