جہلم

جہلم میں سکیورٹی گارڈز کو جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھنے کی بجائے ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کرنے پر لگا دیا گیا

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں قائم بینکوں، سرکاری و نجی اداروں میں تعینات سیکورٹی گارڈز کو جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کی بجائے آنے والے سائلین کا کورونا وائرس چیک کرنے اور ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کرنے پر لگا دیا گیا ، سیکورٹی رسک میں اضافہ ، شہری سماجی ،ر فاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں قائم سرکاری و نجی بینکوں سمیت سرکاری و نجی اداروں میں تعینات سیکورٹی گارڈز کو سیکورٹی امور سرانجام دینے کی بجائے ہر آنے والے فرد کے کورونا ٹیسٹ کرنے پر معمور کردیا گیا ہے ، جس کے باعث سیکورٹی رسک میں کافی حد تک اضافہ ہو چکاہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈز اپنی بندوق ایک سائیڈ پر رکھ کر آنے والے سائلین کے کوروناٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ہینڈ سینٹی ٹائزر کا سپرے کرنے کے امور سرانجام دے رہے ہیں اس کے برعکس اداروں کے اندر آنے والے افراد کو سیکورٹی کے حوالے سے چیک کرنا ترک کر دیا گیا ہے۔

شہر کی سماجی رفاعی فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کورونا ٹیسٹ کے لئے گیٹ پر الگ عملہ تعینات کیا جائے تاکہ سیکورٹی رسک کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہری بلا خوف و خطر بینکوں اور دیگر اداروں میں امور سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button