ڈپٹی کمشنر سیف انور اور ڈی پی او سید حماد عابد 14 جون کو میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

0

کھیوڑہ: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 14 جون بعد نماز جمعہ دن 2:30بجے دفتر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے۔
کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی احمد پنڈدانخان فراز ڈی ایس پی پنڈدانخان، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس کے افسران اور دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کھلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔
کھیوڑہ میں لگی کھلی کچہری میں تحصیل پنڈدانخان سمیت ضلع بھر سے سائلین شر کت کر سکتے ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر عوامی مقامات پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.