جہلماہم خبریں

چیئرمین واپڈا کے آبائی علاقہ جہلم میں طویل دورانئے کی لوڈ شیڈنگ جاری، کاروبار زندگی بری طرح متاثر

جہلم: چیئرمین واپڈا کے آبائی علاقہ میں طویل دورانئے کی لوڈ شیڈنگ جاری ، آئیسکو جہلم کی انتظامیہ نے درختوں کی کٹائی کے نام پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوسرے ماہ بھی جاری ،غریب محنت کش افراد کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے شہریوں کا وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان ، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ ماہ سے درختوں کی کٹائی کے نام پر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی بندش جاری ہے جس کی وجہ سے سرکاری اداروں سمیت ضلع کچہری ، اور ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح 9 تا6 بجے بجلی بند ہونے کیوجہ سے منی فیکٹریوں ، آرا مشینوں ، ٹیلرنگ شاپ اور بجلی کے ساتھ وابستہ شعبے پچھلے ماہ سے بند پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں، شہریوں کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں کسی ضلع میں 2 ماہ سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی ، بدقسمتی سے جہلم شہر و مضافاتی علاقے طویل دورانیے کہ لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں ہے۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان ، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم کے شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ آج کے ترقی یافتہ دور میں شہری اپنے کارروبارجاری رکھ کر اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button