دینہ

دینہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری ظفر اقبال کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

دینہ: معروف کاروباری شخصیت چوہدری ظفر اقبال کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی، مرحومہ کی نماز جنازہ میں پنجاب بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، مرحومہ سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری نصر اقبال کی والدہ ماجدہ چوہدری احتشام اقبال کی دادی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں گھگڑ خورد کی معروف کاروباری شخصیات چوہدری ظفر اقبال اور چوہدری نصر اقبال کی والدہ ماجدہ اور چوہدری احتشام اقبال کی دادی علالت کے باعث وفات پا گئیں تھیں، ان کی نماز جنازہ مقامی جنازہ گاہ میں ادا کی گی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے جسد خاکی کو گھگڑ خورد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں سرپرست اعلیٰ گوجر یوتھ فورم ضلع جہلم و ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری سہیل عزیز،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم،وائس پریذیڈنٹ ایسویشن آف آل پاکستان آئی ٹی پروفیشنل ارسل الیاس پسوال،چوہدری عدنان بشیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،چوہدری قربان کنتریلی، میاں عرفان سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ،پروفیسر محمد ارشد،چوہدری محمد حنیف گجر بیگ پور، میاں منان رئیس آف دینہ، شیخ شکیل سابق چئیرمین مارکیٹ کمیٹی جہلم و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button