تارکین وطناہم خبریں

خواتین مردوں سے کسی شعبے میں بھی پیچھے نہیں ہیں، کھیلوں میں خواتین کی شرکت خوش آئند ہے۔ مسز جاوید اقبال

اولڈہم: خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے کم نہیں ہیں اور اس بات کا ثبوت انھوں نے اولڈہم میں لنکاشائر کرکٹ فاؤنڈیشن اور پرو الیٹ کے زیرانتظام منعقدہ ٹورنامنٹ میں جم کر کیا۔

ان خیالات کا اظہار مئیریس آف اولڈہم مسز جاوید اقبال نے اولڈہم کیں منعقدہ خواتین کے سافٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے دوران کیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر اور پرو ایلیٹ سپورٹس کے ڈائریکٹر محمد نوید کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد خواتین اور بالخصوص ایشیائی خواتین کو کرکٹ میں اچھی بنیاد فراہم کرنا ہے تاکہ یہ خواتین برطانیہ یا پاکستان کی کرکٹ میں نمائندگی کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

کوچ کے بیگ کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے کھیل میں بہت مواقع ہیں جنھیں بروئے کار لاتے ہوئے ان خواتین کو انٹرنیشنل سٹیج فراہم کرنا ہے۔ٹورنامنٹ میں شریک خاتون کھلاڑیوں نے بھی ٹورنامنٹ آرگنائزرز اور بالخصوص لنکاشائر کرکٹ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ لڑکیوں کو کرکٹ کی جانب راغب کرنے اور انھیں انٹرنیشنل کرکٹ ایکسپوژر دینے کی یہ کوشش نئے کھلاڑیوں کو سامنے لائے گی۔

اس موقع پر انٹرنیشنل ایمپائر میاں اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستانی لڑکیوں کو کھیلوں میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور کھیلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button