سوہاوہاہم خبریں

ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد نے چارج سنبھالنے کے بعد مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں اور کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوہاوہ شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور شہر میں صفائی اور بالخصوص شہریوں کی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہر اور گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ہمیں اس شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ شہر بھر میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر دکانداروں کو ریٹ لسٹ کے مقرر کردہ سائز کے مطابق بورڈ آویزاں کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
شرجیل شاہد نے کہا کہ شہریوں کو حکومت پنجاب کے مقررہ کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق ایشائے خوردو نوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائیگا اور ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کو جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان پر ایف آئی آر بھی درج کی جائیں گی۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے پٹرول پمپس مالکان سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پٹرول کے سرکاری نرخوں اور پورے پیمانے پر پٹرول کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی شرجیل شاہد نے ہوٹل شادی ہالز مالکان کو ون ڈش کی پابندی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے کہا کہ پانی کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کے لئے جلد ٹینڈرز کیے جائیں گے جس کے بعد کام کا آغاز ہو جائیگا اورواٹر سپلائی سیکیموں میں لگی پرانی موٹروں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ پائپس کو بھی تبدیل کیا جائیگا اور گرمیوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی جبکہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے میکینکل سویپرز کی خریداری بھی جلد کر لی جائیگی جس کے بعد شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جا سکے گا ۔
انہوں نے کہا کہ میرے دروازے سائلین کے لئے ہروقت کھلے ہیں اور کسی بھی شکایت کی صور ت میں مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کیا جائے، انشاء اللہ ہر سائل کی فوری داد رسی کی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button