ڈی پی او جہلم نے چیف سیکورٹی افسر، ایس ایچ او سوہاوہ، ریڈر ڈی پی او اور او ای ایس آئی کو تبدیل کر دیا

0

دینہ: محکمہ پولیس میں تقریرو تبادلے، ڈی پی او جہلم نے چیف سیکورٹی افسر،ایس ایچ او سوہاوہ، ریڈر ڈی پی او اور اواے ایس آئی کو تبدیل کر دیا۔

ڈی پی او مصطفی تنویر نے اے ایس آئی یاسر ربانی کو ریڈر ڈی پی او تعینات کر دیا،اے ایس آئی اللہ دتہ کو ریڈر سے تبدیل کر کے انچارج کمپلیٹ سیل،او اے ایس آئی عمران کو تبدیل کرکے اے ایس آئی اعجاز احمد کو او اے ایس آئی تعینات کیا ہے۔

او اے ایس آئی عمران کو کینٹ چوکی کا انچارج جبکہ کینٹ چوکی کے انچارج مرزا وقاص کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن تعینات کیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن قاضی فیصل منظور کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ جبکہ تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او چوہدری افضل کو تبدیل کر کے چیف سیکورٹی افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.