کھیوڑہ

معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر پنڈدادنخان میں آگاہی واک، شہریوں کی بھرپور شرکت

کھیوڑہ: معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر سوشل سیٹنیبل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آگاہی مہم معلومات تک رسائی ہمارا حق ہے کے عنوان سے واک کا اہتمام کیا گیا، واک تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان سے شروع ہو کر شالیمار چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر واک کے اختتام پر شالیمار چوک میں آگاہی مہم کے سلسلے میں راجہ شاہ نوازنے کہا کہ الیکشن میں بھرپور کامیابی کے بعد پنجاب اسمبلی میں اس قانون کو زیادہ موثر انداز میں نافذ کرنے اور عام آدمی تک اس کے اثرات کو پہنچانے کے لیے مزید اقدامات کرینگے ایس ایس ڈی او کی آگاہی مہم قابل تحسین ہے اور انکے اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

چوہدری اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آگاہی مہم کے سلسلے عام آدمی کو ریلیف ملے گا ۔صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان چوہدری اختر آرائیں نے کہا کہ ایس ایس ڈی او کی کاوش قابل تقلید ہے عوام کی آگاہی کے لیے اسے اقدامات ضروری ہیں۔واک کے اختتام پر حلقہ کوآرڈینیٹر سوشل سیٹنیبل آرگنائزیشن نیئر اعوان نے کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد عام آدمی تک معلومات تک رسائی سے ان میں احساس ذمہ داری پیدا ہوتا ہے اور ہر شہری معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

واک میں سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد انجمن تاجران پنڈدادنخان کے جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر سابق ناظم یوسی گولپور حاجی عبدالروف صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان چوہدری اختر آرائیں چیئرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان حکیم سید اختر علی بخاری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے چیئرمین ایکشن کمیٹی سید اسد علی بخاری ملک باصر کھوکھر رہنما پی ٹی آئی چوہدری اسد ایڈووکیٹ البیرونی ڈگری کالج کے طلبہ سمیت سیاسی سماجی تنظیموں کے علاوہ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button