یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی نے تیسرا مالی پیکج بیوہ خواتین میں تقسیم کردیا

0

ڈومیلی: دانی دہرہ کے گاؤں پنیالہ میں ایک تقریب کا انعقادکیا، جس میں یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی نے تیسرامالی پیکج 20بیوہ خواتین میں تقسیم کیا۔

خضر وسیم وارثی جنرل سیکرٹری یوتھ ویلفیئر ڈومیلی ،محمدنبیل حسن میڈیاسیکرٹری یوتھ ویلفیئرڈومیلی،،محمدعبا س فنانس سیکرٹری یوتھ ڈومیلی ،راجہ فرحت کیانی کوآڈینیٹر نے اپنے دست مبارک ہاتھو ں سے بیوہ خواتین میں مالی پیکج تقسیم کیا،بیوہ خواتین نے اس ویلفیئر کے بانی محمدرمضان اور باقی ٹیم کیلئے خصوصی دعاکی۔

محمدرمضان بانی یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی نے پوری ٹیم اور خاص طور پرپردیسی بھائیوں چوہدری امین،ملک سجاد،ملک ندیم،ملک منصور۔حافظ ادریس ،شفقات حسین اور شعیب کیانی سمیت انکا شکریہ ادا کیا جو اس فاؤنڈیشن کیلئے خصوصی طور پر مالی تعاون کررہے ہیں،اللہ پاک ان سب کو آئندہ بھی تعاون کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.