جہلم

ٹریفک پولیس کے ناروا روئیے اور غیر قانونی جرمانوں کے خلاف چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج

جہلم: ٹریفک پولیس کے ناروا روئیے اور غیر قانونی جرمانوں کے خلاف چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کا جہلم پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، چنگ چی ڈرائیوروں پر ررق حلال کے دروازے بند کرکے ان کو جرائم کی دنیا میں دھکیلا جا رہا ہے، جنگل کا قانون کسی صورت مزید بر داشت نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس جہلم کی طرف سے چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کو بے جا تنگ کرنے اور غیر قانونی جر مانوں کے خلاف چنگ چی ڈرائیوروں اوررکشہ مالکان نے جہلم پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے رکشہ ڈرائیوروں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا چنگ چی ڈرائیوروں کے ساتھ رویہ انتہائی جار حانہ اور توہین آمیز ہے۔ ٹریفک پولیس پہلے سلام پھر کلام والا اصول بھو ل گئے اور اب پہلے گالی اورپھر مار پیٹ پر اتر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز غیر قانونی بھاری جرمانوں کی وجہ سے ڈرائیوروں کے پاس کوئی اور راستہ نہیں کہ حلال مزدوری چھوڑ کر جرائم کی راہ پر نکل پڑیں۔

ڈرائیوروں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی پوری کوشش ہے کہ چنگ چی ڈرائیور جرائم کی دنیا میں قدم رکھیں تاکہ پولیس حکام کی بھی پانچوں انگلیاں گھی میں ہوں۔ جنگل کا قانون مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

مظاہرین نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم میں تعینات ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو بھاری جرمانے کرنے سے منع کیا جائے تاکہ رکشہ ڈرائیور کسی ایسی کارروائی کا حصہ نہ بنیں جس سے مسائل میں اضافہ ہواور رکشہ ڈرائیور رزق حلال کما کر اپنے والدین اور بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button