پنڈدادنخان

ڈی ایس پی پنڈدادنخان سیف الرحمان خان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد

پنڈدادنخان: ڈی ایس پی پنڈدادنخان سیف الرحمان خان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب، تینوں تھانوں کے ایس ایچ او اور عملہ نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی سیف الرحمان خان کو پنڈدادنخان میں اپنی تعینائی کا وقت شاندار اور یادگار گزارنے پر اہل علاقہ اور پولیس اہلکاروں کا خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پنڈدادنخان سیف الرحمان خان کا تبادلہ لاہور کر دیا گیا ،توقع ہے کہ انہیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے فرائض دئیے جائیں گے۔

ڈی ایس پی سیف الرحمان خان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام پولیس اسٹیشن پنڈدادنخان میں کیا گیا جس میں ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ، ایس ایچ او جلالپور شریف ملک ذوالفقار احمد، انچارج ہیومین سیل انویسٹی گیشن سب انسپکٹر عبدالرحمان، چوکی انچارج پنڈدادنخان فرخ بٹ کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل محمد نذیر ملک فخر ہیڈ کانسٹیبل کے علاوہ پولیس ملازمین نے شرکت کی،

ڈی ایس پی سیف الرحمان خان کو گفٹ دئیے گئے اور شاندار کھانے کا اہتمام کیا گیا ڈی ایس پی سیف الرحمان خان نے اپنا وقت نہایت امن طریقے سے گزارا ان کے تعیناتی کا حقداران غریبوں کو انصاف فراہم کیا گیا۔ مظلوم کی مدد رسی کی گئی سفارش اور ٹاوٹ سسٹم کو ختم کیا گیا۔ اہل علاقہ نے ڈی ایس پی سیف الرحمان خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔


متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button