جہلم

میڈیا ون بنانے کا مقصد ضلع بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔ مرزا قدیر بیگ

جہلم: میڈیا ون کے صدر مرزا قدیر بیگ نے کہا ہے کہ میڈیا ون بنانے کا مقصد ضلع بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے جہاں تک ممکن ہو سکا اقدامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ایسے صحافی جو کہ تعلیم یافتہ ہیں اور بے روزگار ہیں، ان کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ایک خاص قسم کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

مرزا قدیر بیگ نے کہا کہ میڈیا ون میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام ممبران تمام صحافیوں کے مشکور ہیں ،انشاء اللہ ضلع بھر کے صحافی میڈیا ون کا حصہ ہونگے میڈیا ون ضلع کا واحد صحافتی پلیٹ فارم ہوگا جو کہ حقیقی معنوں میں اپنی تمام تر توانائیاں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ون میں خاص قسم کی قانون سازی کے ذریعے تمام صحافیوں کو بااختیار بنایا جائیگااور میڈیا ون ایک ایسی قانون سازی واضع کریگا کہ جس کے ذریعے تمام صحافیوں کو پلیٹ فارم کی قیادت کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button