پنڈدادنخاناہم خبریں

نوسرباز پھر متحرک، تحصیل پنڈدادنخان میں جعلی نوٹوں کی گردش سے شہری اور تاجر برادری پریشان

پنڈدادنخان: نوسرباز پھر متحرک، تحصیل پنڈدادنخان میں جعلی نوٹوں کی گردش سے شہری اور تاجر برادری پریشان، جہلم روڈکسلیاں پھاٹک جرائم پیشہ افراد کا مسکن ،چند دنوں میں موٹرسائیکل چھیننے کی کئی وارداتیں ،پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں جرائم کی شرح پھر بڑھنے لگی، گزشتہ چند دنوں کے دوران جہلم روڈ کسلیاں پھاٹک کے قریب اور ساؤوال روڈ پر موٹرسائیکل اور پیسے چھیننے کی کئی وارتیں ہوئی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک واردات میں متاثرین نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے چک نظام پل پر اپنی مددآپ کے تحت مزاحمت کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور نقدی واپس لی۔

دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں نوسرباز خواتین کا گروہ متحرک ہے جوکہ لفٹ کے بہانے واردات میں مددگار ثابت ہوتی ہیں جبکہ تحصیل پنڈدادنخان میں جعلی کرنسی کا دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہے جوکہ انتظامیہ کی جانب سے موثراقدامات نہ ہونے کے باعث معاملہ دن بدن خراب ہوتا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی تحصیل پنڈدادنخان کے سب سے بڑے کاروباری مرکز دھریالہ جالپ میں 5ہزارکے جعلی نوٹ مارکیٹ میں گردش کرتے رہے ہیں، تحصیل بھر میں جعلی نوٹوں کی گردش کے باعث تاجر برادری اور شہری شدید پریشان ، پنڈدادنخان شہر میں ایک ہزار والے جعلی نوٹ گردش کررہے ہیں۔

سماجی و کاروباری طبقہ سمیت شہریوں نے انتظامیہ و پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی نوٹوں اور جرائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیئے جائیں، پنڈدادنخان سرکل میں قابل اور فرض شناس پولیس افسران کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کا جان و مال محفوظ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button