میرج گرانٹ بروقت مزدورو ں کو نہ ملنے کیوجہ سے محنت کش طبقہ معاشی مسائل کا شکار ہیں۔ حاجی افضل بلوچ

0

جہلم: میرج گرانٹ بروقت مزدورو ں کو نہ ملنے کیوجہ سے محنت کش طبقہ معاشی مسائل کا شکار ۔ 4/5 سال گزرنے کے باجود ابھی تک مزدوروں کو میرج گرانٹ ، وفات پانے والے محنت کشوں کے لواحقین کو ڈیتھ گرانٹ بھی نہ مل سکی۔

پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے مرکزی نائب صدر و زونل سیکرٹری حاجی محمد افضل بلوچ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے مزدوروں کو نہ ملنے والی گرانٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سیلاب نے غریب محنت کشوں کی زندگیاںاجیرن بنا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی گیس سمیت اشیاء خوردونوش کی آئے روز قیمتیں بڑھنے سے محنت کشوں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں لگتا ہے کہ حکمران ملک کے غریب محنت کش طبقہ کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہیں ، حکومت پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی کم از کم اجرت ساڑھے 17 ہزار روپے پر مقررکی لیکن 1 سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو قانون کے مطابق فریڈم آف ایسوسی ایشن کا حق دیا جائے ، انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکی صنعت کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ورنہ مجبور غریب محنت کش خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.