تبدیلی تب ہی آئے گی جب اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کا قیام ہوگا۔ ڈاکٹر طارق سلیم

0

دینہ: جے آئی یوتھ ضلع جہلم کی ضلعی یوتھ کونسل اور جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ دران کا مشترکہ اجلاس ،ڈاکٹر طارق سلیم امیرجماعت اسلامی پنجاب،زبیر احمد گوندل صدر جے آئی یوتھ پاکستان اور اویس اسلم مرزا صدر جے آئی یوتھ شمالی پنجاب کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ تحصیل دینہ کے زیراہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس میں مہمان خصوصی زبیر احمد گوندل صدر جے آئی یوتھ پاکستان،ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی پنجاب اور اویس اسلم مرزا صدرجے آئی یوتھ شمالی پنجاب تھے،انکے علاوہ عبدالحمید جہلم امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم،خبیب سعید بلوچ جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ ضلع جہلم،اسامہ مختار صدر جے آئی یوتھ یونین کونسل نگیال،ڈاکٹر سعید اسلم صدر جے آئی یوتھ تحصیل سوہاوہ ،علی رضاصدر جے آئی یوتھ یونین کونسل لدھڑ،ندیم احمد،علی منصور ایگزیکٹو ممبر جے آئی یوتھ سمیت جے آئی یوتھ اور جماعت اسلامی کے کارکنان و رہنمانے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز حافظ ظفر نے قرآن پاک کی تلاوت کرکے کیا،سٹیج سیکرٹری حبیب رضا بٹ تھے ۔اویس اسلم مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی آپ سب کو نظر آرہی ہے،یہ ملک اب تباہ ہوچکا ،یہاں سب اپنے لئے کررہے ہیں ملک میں غریب عوام کا کوئی نہیں سوچ رہا،ہم سب کو غریب عوام کے لئے آواز بلند کرنی ہوگی ۔

زبیراحمد گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جاگیردار اور سرمایہ کار کا ملک پر قبضہ ہے ،یہ ایجنڈا اور نام تبدیل کرکے آجاتے ہیں ،سب عوام اس تبدیلی سے تنگ آچکی ہے اسی تبدیلی نہیں چاہیے،جوعمران خان پہلے اعلان کرتے تھے ا ب اس کے الٹ ہی گنگا بہہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نوجوانوں کو جمع ہوناہوگااورملک کی بہتری کیلئے کام کرناہوگا،کسی شخص نے کشمیر کے حوالے سے بیان نہیں دیا، 27اکتوبر کو سراج الحق امیرجماعت اسلامی پاکستان کی قیادت میں کشمیر سے اظہار کیلئے مارچ ہوگا،سب اس میں شرکت کریں۔

طارق سلیم نے کہا کہ یہ سب لوٹے ہیں ،جس کی حکومت آتی ہے سب اس میں اپنے مفاد کیلئے گھس جاتے ہیں،انہوں نے وزیر اطلات و نشریات چوہدری فواد کی مثال دی کہ یہ ہر بار پارٹی تبدیل کرتا ہے،ان کو غریب عوام کی نہیں اپنی پڑی ہے،تبدیلی تب ہی آئے گی جب اسلامی پاکستان اور خوشحا ل پاکستان کا قیام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساتھ سب کرپٹ لوگ لگائے ہوئے ہیں،جو پہلے دعوے تھے وہ اب الٹ ہی ہے یہ حکومت کچھ دن ہی ہے،میں نوجوانوں کو کہتاہوں کہ نوجوان ہی ملک کو سہی کرسکتے ہیں ان میں طاقت ہوتی ہے جے آئی یوتھ کے تمام عہدادار ستائیس اکتوبر کو اسلام آباد مارچ میں بھرپورشرکت کریں۔

عبدالحمید جہلمی امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم نے دعائیہ کلمات سے اختتام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.