پنڈدادنخان

راجہ شاہنواز کا الیکشن ایسے لڑنا ہے جیسے چوہدری فواد کا لڑا ہے۔ چوہدری محمد علی

پنڈدادنخان: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ٹھیکیدار چوہدری محمد علی نے کہا کہ پنڈدادنخان کی عوام نے پہلی مرتبہ اپنا نمائندہ چنا فخر کی بات ہے، وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری فواد کو وفاقی وزیر بنادیا ہے اس حلقہ کو کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے ضمنی الیکشن کے لئے راجہ شاہ نواز کو پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیا گیا ہے اس خاندان کی پارٹی کے لئے خدمات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنن وال یونین کونسل میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ شاہنواز کا الیکشن ایسے لڑنا ہے جیسے چوہدری فواد کا لڑا ہے، پارٹی کی عزت برقرار رکھناہے بھر پور رول ادا کریں ضمنی الیکشن پہلے سے زیادہ مارجن کے ساتھ کے ساتھ جیتیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تیس چالیس برسوں میں پنڈدادنخان کی ترقی کے لئے کام نہ ہوئے پی ٹی آئی پنڈدادنخان کے مسائل حل کرئے گی پورئے علاقے کو بلا تفریق پانی گیس بجلی دی جائے گی، سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے، ملکی سرمایہ کاری میں تحصیل پنڈدادنخان کا بھر پو رحصہ ہو گا۔ 14اکتوبر کا سورج راجہ شاہ نواز کی کامیابی پورا جہلم پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ثابت کرئے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button