پنڈدادنخاناہم خبریں

حکمرانوں کی ناقص پالیسو ں کے باعث ملک بدحالی کا شکار ہے۔ چوہدری فواد حسین

پنڈدادنخان: حکمرانوں کی ناقص پالیسو ں کے باعث ملک بدحالی کا شکار ہے،معدنی دولت سے مالامال اربوں روپے کا ریونیو حکومتی خزانے میں دینے والی تحصیل پنڈدادنخان کی حکمرانوں کی نظر میں اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں بنیادی سہولیات سے محروم اس عوام کی بدحالی دیکھنے نہیں آیا،اس بار گونگے بہرے اور نکمے سیاسی کھلاڑی میدان سے آوٹ ہونگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن نے عوام کو جھوٹی تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ فواد چوہدری

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فواد حسین نے تحصیل پنڈدادنخان کی زبوں حالی پر بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس پوری تحصیل میں پینے کے پانی ،سڑکوں کی تباہ حالی ،صحت کی ناکافی سہولیات سمیت صفائی جیسے مسائل چیخ چیخ کر مقامی نمائندوں کی اس علاقے سے عدم دلچسپی کی داستانیں سنا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے بعدگزشتہ چالیس سال سے عوام کو بیوقوف بنایا جاتا رہا ہے لیکن تحریک انصاف کی آگاہی مہم کیوجہ سے پورے ملک کی طرح اس علاقے کی عوام جاگ چکی ہے اور وہ اب اپنا حق حاصل کرنے کے لیے تیارہیں اس بار ان مورثی سیاسی مداریوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی آنے والے انتخابات میں عوام اسی نمائندے کو منتخب کرے گی جس میں کچھ کرنے کے ساتھ ساتھ اتنی صلاحیت ہو کہ عوام کی جنگ لڑ سکے اور علاقے کی پسماندگی دور ہو سکے۔

اس خبر کو بھی پڑھی: سابق ناظم یوسی ساؤوال حاجی عبدالغفور نے چوہدری فواد حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی نظر میں تحصیل کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں کوئی لیڈر عوام کو درپیش بنیادی مسائل سننے نہیں آیا جبکہ مقامی سیاستدانوں میں اتنی اہلیت نہیں کے عوام کے مسائل اعلی حکام تک پہنچا سکیں اس لیے عوام نے تبدیلی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے پورے ملک کی طرح اس حلقے سے بھی کرپٹ اور نا اہل لوگ سیاست سے آوٹ ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button