جہلم

نالوں کی صفائی نہ ہونے سے شہریوں کے گھروں میں پانی داخل، لاکھوں روپے کی قیمتی اشیاء خراب ہوگئیں

جہلم: شہر کے اندر واقع نالوں کی صفائی نہ ہونے سے شہریوں کے گھروں میں پانی داخل، لاکھوں روپے کی قیمتی اشیاء خراب ہوگئیں، میونسپل کمیٹی نالوں کی صفائی اور سیوریج پائپ لائنیں کھولنے میں ناکام شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق چند برس قبل اندرون شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج پائپ لائنیں بچھائی گئیں جو کہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث بند ہو چکی ہیں، محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو لوٹ مار کرنے کی وجہ سے معطل اور ضلع بدر بھی کیا گیا لیکن میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے پبلک ہیلتھ سے چارج وصول کرلیا۔

دوسری جانب اندرون شہر واقع نالوں کی صفائی ستھرائی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ، جس کی وجہ سے رواں ہفتے ہونے والی بارش نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا، کئی کئی فٹ گندا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کا قیمتی سامان تباہ وبرباد ہو کر رہ گیا۔

جہلم کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو اندرون شہر واقع نالوں کی صفائی ستھرائی اور نالوں پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کے گھروں میں داخل ہونے والا گندا پانی نالوں کے ذریعے دریا برد ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button