سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا رش شعبہ صحت میں حکومت کی سہولتوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، سیف انور

0

دینہ: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ بنیادی مرکز صحت جلو چک، بنیادی مرکز صحت پنڈوری اور بنیادی مرکز صحت سکھا کا اچانک دورہ کیا ڈاکٹرز، سٹاف اور نرسز کی حاضری چیک کی ہفتہ غذائیت مہم کے بارے تفصیلی انتظامات کا جائزہ لیا۔مریضوں سے حال احوال دریافت کیا اور دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو اچانک دورے جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی اور بتایا ہے کہ حکومت اہداف کے مطابق ضلع بھر کے 80 سے زائد مراکز صحت میں بنیادی اور معیاری سہولتیں مفت فرہم کی جا رہیں ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا رش شعبہ صحت میں حکومت کی سہولتوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مز ید بہتر کرنے کی ہدایت دی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سے مونیٹر کرنے کو کہا۔ بنیادی مراکز صحت میں بنیادی سہولتوں کو فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے، ڈاکٹرز حضرات اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.