دینہ

دینہ کے قریب کیری ڈبہ جی ٹی روڈ پر الٹ گیا، طالبات سمیت 5 افراد شدید زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا حادثہ ،موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کیری ڈبہ جی ٹی روڈ پر اُلٹ گیا ،4طالبات سمیت 5افراد زخمی ،موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی سمت سے آنے والا سکول ڈیوٹی کیری ڈبہ نمبری LEB-4410جب بائی پاس کے مقام پر پہنچا تو اچانک بائی پاس موڑ سے موٹر سائیکل سوار سامنے آگیا جس پر کیری ڈبہ کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی اور کیری ڈبہ اُلٹ گیا۔

حادثہ کے باعث کیری ڈبہ میں سوار 4طالبات اور ڈرائیور زخمی ہو گئے ،موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button