جہلم

ملک محمد صادق نے کچہری روڈ جہلم کی سٹرکوں پر کھڈے بجری اور خاکہ سے بھروا دئیے

جہلم: ملک محمد صادق آف UK نے لائیو سٹاف دفتر کے سامنے، DPO دفتر کے سامنے ،مین گیٹ ،سیشن کورٹ روڈ پر پڑے کھڈوں کو بجری اور خاکہ سے بھروا دیا ،پانی کا چھڑکاؤ ،عوام میں خوشی کی لہر ،ملک صادق حسین آف یوکے کا ایک اور انقلابی قدم، کچہری روڑ کے ادگرد ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور کھڈوں کے لیے اپنی جیب سے خاکہ اوربجری ڈال کر بھر دئیے۔ ملک صادق حسین آف یوکے نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوے کہاکہ ٹوٹی سڑکوں کھڈوں کی وجہ سے عوام سخت ازیت میں مبتلا تھے ان کی تکلیف کو دیکھتے ہوے میں نے یہ فوری قدم اٹھایا ہے، جہلم شہر کو خوبصورت رکھنے کے لیے میں دن رات کوشاں ہوں انتظامیہ مکمل تعاون کررہی ہے، ملک صادق حسین کے ان اقدامات کو عوامی حلقوں میں بہت پسند کیا جارہاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button