جہلم

موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی، غیر موسمی سبزیوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر

جہلم: غیر موسمی سبزیوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر، شملہ مرچ200 ، کریلے 100 روپے کلو فروخت ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پیازکی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ۔موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی تاہم بے موسمی سبزیاں انتہائی قیمت پر فروخت کی جاتی رہیں ، ساگ ،پالک ،مولی ،گاجر کے نرخوں میں برائے نام کمی، ریٹ لسٹ میں ٹماٹر 110 اور مارکیٹ میں 160 روپے کلو میں فروخت کئے جاتے رہے ۔
آلو کے نرخ 43 روپے کی بجائے 50 روپے میں فروخت کئے جاتے رہے ، پیاز کی قیمت ریٹ لسٹ میں 70 روپے جبکہ مارکیٹ میں 90 سے 100روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا ۔غیر موسمی سبزیوں میں شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 150 اور مارکیٹ میں 200 روپے کلو تک دستیاب رہی۔
کریلے ریٹ لسٹ میں80 روپے کلو اور مارکیٹ میں 100روپے کلو میں فروخت ہوئے ، ریٹ لسٹ میں ساگ معمولی 2 روپے مہنگا ہو کر 26 روپے میں فروخت ہوا تاہم مارکیٹ میں 30 روپے تک کا فروخت کیا گیا ، پالک بھی 30 سے 40 روپے میں دستیاب رہی جبکہ مولی 20اور گاجر 40روپے کلو میں فروخت ہوتی رہی۔
شہریوںنے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروخت کرنے والی دکانوں کی چیکنگ کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ گرانفروش کے خلاف کارروائیاں جاری رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button