جہلم

عید قربان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی کی ناقص صورتحال پر شہری سراپا احتجاج

جہلم: عید قربان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی کی ناقص صورتحال پر شہری سراپا احتجاج، شہری مجبوراً دریائے جہلم میں آلائشیں اور فضلہ جات پھینکتے رہے ، علاقہ میں تعفن اور بدبو سے سانس لینا دشوار ہوگیا، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح کے علاقوں میں عید قربان کے موقع پر میونسپل کمیٹی کا عملہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے میں بری طرح ناکام رہا ، صفائی ستھرائی کے انتظامات انتہائی خراب رہے اور انتظامیہ جانوروں کی آلائشیں اورفضلہ جات کو بروقت اٹھانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

دریائے جہلم سے ملحقہ آبادیوں میں جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ جات کو اٹھانے کا سلسلہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رہا اور کوئی بھی سینٹری ورکر شہر سے ملحقہ آبادیوں میں صفائی ستھرائی نہ کر سکا جس کے باعث شہری مجبوراً جانوروں کی باقیات اور فضلہ جات دریا میں پھینکتے رہے، دوسری جانب میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی آلائشیں وغیرہ گڑھوں میں دبانے کی بجائے دریا میں پھینک کر شہریوں کے لئے مسائل پیدا کرتا رہا آلائشیوں اور جانوروں کی باقیات سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے دریا کنارے آباد مکینوں کا سانس لینا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔

متاثرہ شہریوں نے ڈپتی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہر کا کوڑا کرکٹ دریا میں پھینکنے کی بجائے آبادیوں سے دور ویران جگہوں پر پھینکا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button