جہلم

عیدالاضحی پر قربانی کے جانورذبح کرنے کیلئے قصابوں نے بھی شہریوں کو لوٹنے کیلئے لنگوٹ کس لئے

جہلم: عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں ذبح کرنے کے لئے قصابوں نے بھی شہریوں کو لوٹنے کے لئے لنگوٹ کس لئے ،مڈل کلاس اور غریب طبقہ کے افراد سخت ذہنی ازیت کا شکار ہو گئے ، روز بروز بڑھنے والی مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

حالات کے ستائے شہریوں کے لئے قربانی کے جانور خرید نا کسی چیلنج سے کم نہیں، مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہونے کیوجہ سے شہری زیادہ تر اونٹ ، گائے اور بچھڑے میں حصہ ڈالنے کو ترجیح دے رہے ہیں ، جبکہ مہنگائی سے خائف شہریوں کو لوٹنے کے لئے قصابوں نے بھی حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔

سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ عید کے پہلے روز اونٹ اور بچھڑے کو ذبح کرنے کے لئے قصابوں نے 10 سے 12 ہزار نرخ مقررکئے گئے ہیں جبکہ بکرے اور دنبے کو ذبح کرنے کی مزدوری 4 سے 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، عید کے دیگر ایام میں فی جانور 1 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ معاوضہ وصول کیا جائیگا۔

قصابوں کی جانب سے بھاری رقوم کا مطالبہ کئے جانے کی وجہ سے مڈل کلاس اور غریب طبقہ کے افراد سخت ذہنی ازیت کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ہرسال عیدالاضحی پر قربانی کے جانور ذبح کرنے والے قصاب شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button