دستیاب وسائل سے سوہاوہ کی خوبصورتی کے لیے دن رات ایک کروں گا۔ اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد

0

سوہاوہ میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے جی ٹی روڈ پر واقع قدیم شہر سوہاوہ کے گرین بیلٹ اور شہر کے وسط میں موجود دکانوں کی تزئین و آرائش کو نظر انداز کیے رکھنے پر آتے ہی شہر کی خوبصورتی کے لیے اپنے دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ شہر کے مخیر حضرات سے ملاقاتیں کیں۔

سوہاوہ شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے عزم کا اظہار کیا جس کے بعد سوہاوہ شہر کے دخلی راستے سے لے کر شہر کے وسط اور ٹی ایچ کیو تک گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا جس سلسلہ میں انہوں نے گرین بیلٹ کی پرانی مٹی کو نکال کر نئی مٹی ڈالنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت گراس اور پودے لگانے کا کام شروع کیا جس کا باقاعدہ افتتاح ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کرینگے جبکہ میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے چیف آفیسر کے تعاون سے شہر میں لگے جنگلوں کو بھی رنگ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ انشاء اللہ پہلے مرحلے میں شہر کے داخلی راستے سے لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال تک گرین بیلٹ پر گراس پودے اور گملے لگائے جاینگے جبکہ شہر کے وسط میں لگی گرلز جو رنگ کیا جائیگا دوسرے مرحلے میں شہر کے وسطی نالے پر پڑی پڑیوں کی مرمت کر کے ان پر مختلف پھولوں کے گملے رکھے جائینگے۔

گرین بیلٹ کی خوبصورتی کو قائم رکھنے اور حفاظت کے متعلق سوال کے جواب میں اے سی سوہاوہ نے بتایا کہ شہر گرین بیلٹ کو تین سے چار حصوں میں تقسیم کیا جائیگا جس کی حفاظت مختلف محکموں کے سپرد کی جائیگی جبکہ گراس اور پودوں کو پانی کی فراہمی کی زمہ داری میونسپل کمیٹی سوہاوہ نے اپنے ذمے لی ہے جبکہ دیگر محکموں کے مالی اور چوکیدار مختص کیے گے اپنے اپنے حصے کی حفاظت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور رول ماڈل بنانے کے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد نے تحصیل سوہاوہ سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک اور مقامی مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سوہاوہ شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی قسم کی نقد رقم نہیں چاہے بلکہ مخیر حضرات شہر کی خوبصورتی کے لیے اپنے ذمے تھوڑا تھوڑا کام لے کر تعاون کریں تاکہ اس قدیم شہر سے گزرنے والوں کو احساس ہو کہ سوہاوہ کے باسی اپنے شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے اور خوبصورتی قائم رکھنے میں اپنی مثال آپ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.