جہلم

جہلم جی ٹی روڈ جادہ تا کالاگیٹ چوہدری غلام احمد روڈ جگہ جگہ گڑھوں میں تبدیل

جہلم: جی ٹی روڈ جادہ تا کالاگیٹ چوہدری غلام احمد روڈ گڑھوں میں تبدیل، کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی ہے۔
سابقہ دور حکومت کے آخر میں بننے والی یہ شاہراہ تکمیل کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی جس کی نشاندہی اس وقت بھی میڈیا نے کی اب تو یہ گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔
سڑک کے کنارے آبادیوں کے علاوہ غلام احمد روڈ پر سفر کرنے والے درجنوں دیہاتوں کے عوام بھی اس روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔اس کے علاوہ اسی روڈ پر آئمہ جٹاں کے مقام پر پاسپورٹ آفس ہے اس لیے بھی یہ روڈ انتہائی اہم ہے۔
جہلم شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس روڈ کی مرمت کا کام مکمل کروایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button